قطرہ قطرہ
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - ایک ایک بوند، بوند بوند، ہر بوند۔ قطرہ قطرہ دھوئیں کی چادر سے روشنی کا لہو ٹپکتا ہے ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٩٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطرہ' کی تکرار سے مرکب 'قطرہ قطرہ' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔